پولیس کی سیلابی علاقوں میں امدادی کارروائیوں کا سلسلہ جاری

منگل 4 اگست 2015 17:53

رحیم یار خان ۔ 04 اگست (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04اگست۔2015ء) ڈی پی او رحیم یار خان طارق مستوئی کی ہدایت پرپولیس نے سیلابی علاقوں میں امدادی کارروائیاں کر کے 16 ہزار 117 افراد ، 13 ہزارمویشی ، 6715 من اناج اور 75 ٹریکٹرز و دیگر گاڑیوں سمیت بڑے پیمانے پر گھریلو سامان محفوظ علاقوں میں منتقل کر دیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او رحیم یار خان طارق مستوئی کی ہدایت پر پولیس کی سیلابی علاقوں میں امدادی کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے جس میں 17 جولائی سے تاحال امدادی کارروائیوں کے دوران پولیس نے ضلع کے سیلابی علاقوں سے 16117 افراد ، 13114 مویشی ، 75 ٹریکٹرز ، کاریں و موٹر سائیکلز اور 6715 من گندم ، مونگی ، آٹا اور چاول محفوظ علاقوں میں منتقل کئے ہے۔

گزشتہ روز بھی پولیس نے 48 موضعات میں جاری امدادی کارروائیوں کے دوران 501 مر د ، خواتین اور بچوں ، 609 مویشی ، 225 من گندم ، دو من مونگی ، دو من آٹا اور دو موٹر سائیکلوں کو سیلابی علاقوں سے مدد فراہم کر کے محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا جبکہ یہ سلسلہ تسلسل سے جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :