وزیر اعظم محمد نواز شریف سندھ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا جائزہ لینے کیلئے سکھر پہنچ گئے

منگل 4 اگست 2015 17:51

سکھر ۔ 4 اگست (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04اگست۔2015ء) وزیر اعظم محمد نواز شریف سندھ میں سیلاب کی صورتحال کا جائزے کے لئے منگل کو ایک روزہ دورے پر سکھر پہنچے۔

(جاری ہے)

سکھر ایئر پورٹ پر وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ، صوبائی سیکریٹری محکمہ آبپاشی سندھ سید ظہیر حیدر شاہ سمیت اعلی حکام نے ان کا خیر مقدم کیا۔ وزیر اعظم محمد نواز شریف سیلابی صورتحال کا جائزہ اور بریفنگ لیں گے۔ وزیر اعظم نے سکھر بیراج کا فضائی جائزہ لیا۔ وزیر اعظم سکھر گھوٹکی کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا فضائی جائزہ بھی لیں گے۔ وزیراعظم کو سیلاب متاثرین کیلئے امدادی سرگرمیوں سے متعلق بریفنگ بھی دی جائے گی۔