20 ویں چیف آف دی نیول سٹاف اوپن گالف چیمپئین شپ کا باضابطہ طور پر آغاز جمعرات سےہو گا

منگل 4 اگست 2015 17:42

اسلام آباد ۔ 04 اگست (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04اگست۔2015ء) 20 ویں چیف آف دی نیول اسٹاف اوپن گالف چیمپئین شپ کا باضابطہ طور پر آغاز جمعرات سے کراچی گالف کلب میں ہو گا۔ ملک بھر سے ٹاپ گالفرز مختلف کیٹگریز کے مقابلوں میں ٹائٹلز کے حصول کیلئے قسمت آزمائی کریں گے۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ آرگنائزرز کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق یہ پاکستان میں انعامی رقم کے اعتبار سے گالف کا سب سے بڑا ایونٹ ہے جس میں اس سال مجموعی انعامی رقم 6 ملین روپے مختص کی گئی ہے۔ ایونٹ میں شرکت کرنے والے گالفرز کے درمیان کیڈیز، سیمی پروفیشنلز اور سینئر پروفیشنلز کے لئے 36 ہولز کے میچ، سینئرز کے لئے 18 ہولز کے میچ، ویٹرنز کے لئے 9 ہولز کے مقابلے اور وفیشنلز اور امیچورز کے 72 ہولز کے مقابلے شامل ہیں۔