چین نے بھارت، امریکہ اور جاپان کو اپنی فضائی حدود کیلئے خطرہ قرار دیدیا

فضائی حملوں کو روکنے کیلئے آرمی سے جدید سکیورٹی کا مطالبہ ، تیز رفتار کروز میزائل اور ایئر کرافٹ بھی شامل

منگل 4 اگست 2015 17:33

چین نے بھارت، امریکہ اور جاپان کو اپنی فضائی حدود کیلئے خطرہ قرار دیدیا

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04اگست۔2015ء) چین نے بھارت، امریکہ اور جاپان کو اپنی فضائی حدود کیلئے خطرہ قرار دیدیا، اس حوالے سے چین نے فضائی حملوں کو روکنے کیلئے آرمی سے جدید سکیورٹی کا مطالبہ کیا ہے جس میں تیز رفتار کروز میزائل اور ایئر کرافٹ بھی شامل ہوں۔

(جاری ہے)

بھارتی اخبار نے ایک جاپانی خبررساں ادارے کے حوالے سے کہا ہے کہ چین کی ایئر فورس کمانڈ اکیڈمی نے گزشتہ سال امریکہ، جاپان ، تائیوان انڈیا اور ویتنام کو اپنی عسکری فضائیہ کیلئے 2030تک کیلئے خطرہ قرار دیا ہے۔ بیجنگ کے مطابق تائیوان اور ویتنام بھی چینی خلائی جہازوں کیلئے خطرہ ہیں۔

متعلقہ عنوان :