بائی دارالحکومت میں سپریمکورٹ رجسٹری نے ڈکیتی کے ملزم کی درخواست ضمانت خارج کردی

منگل 4 اگست 2015 17:24

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 اگست۔2015ء) صوبائی دارالحکومت میں سپریمکورٹ رجسٹری نے ڈکیتی کے ملزم کی درخواست ضمانت خارج کردی ۔ پراسیکیوٹر جنرل نے عدالت کو بتایا کہ ملزم نوید ڈکیتی کی واردات میں ملوث ہے ۔

(جاری ہے)

مدعی ملزم کی شناخت کرچکا ہے اور ملزم سے برآمدگی بھی ہوچکی ہے۔ ملزم نوید مقدمہ میں گنہگار ثابت ہوچکا ہے ۔ جسٹس ثاقب نثار کے2رکنی بنچ نے مقدمہ کی سماعت کرتے ہوئے ملزم نوید کی درخواست ضمانت خارج کردی۔ `