پاک فوج کے خلاف منفی بیانات اور عوام کو بھڑکانے پر الطاف حسین کیخلاف عالمی عدالت انصاف سے رجوع کرنے کے لیے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں درخواست دائر

منگل 4 اگست 2015 17:19

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 اگست۔2015ء) سپریم کورٹ نے پھانسی کے قیدی کی سزا پر تاحکم ثانی عمل درآمد روکتے ہوئے جیل انتظامیہ سے گیارہ اگست سے جواب طلب کر لیا-سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں دو رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

قیدی اللہدتہ کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ اس کا مقتول کے ورثا کے ساتھ راضینامہ ہو چکا ہے مگر اس کے باوجود ماتحت عدالت نے ڈیتھ وارنٹ جاری کر دییجو قانون کے خلاف ہے لہذا عدالت ڈیتھ وارنٹ کالعدم قرار دیتے ہوئے اسے بری مقدمے سے بری کرنے کا حکم دے۔

عدالت نے ڈیتھ وارنٹ پر عمل درآمد پر تاحکم ثانی روکتے ہوئے جیل انتظامیہ سے گیارہ اگست سے جواب طلب کر لیا۔اللہ دتہ کو 2000 میں بنک ڈکیتی کے دوران سرفراز نامی شخص کو قتل کرنے پرپھانسی کی سزا ہوئی تھی `