اسلام آباد : تاجروں کے مسائل حل کرنے کے لیے حکومت کوشاں ہے۔ صدر مملکت ممنون حسین

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 4 اگست 2015 17:19

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 04 اگست 2015 ء) : صدر مملکت ممنون حسین کا کہنا ہے کہ تاجروں کے سمائل کے حل کے لیے حکومت کوشاں ہے. انہوں نے کہا کہ ملکی ترقی میں حائل بد عنوان عناصر کا بائیکاٹ کرنا ہو گا.ملکی حالات سر مایہ کے لیے سازگار ہو رہے ہیں.

(جاری ہے)

پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے سے لاکھوں افراد کو روزگار ملے گا. صدر مملکت نے مزید کہا کہ جب کسی ملک کی معیشت مضبوط ہو جاتئے تو اس ملک کی سیاست خود بخود مضبوط ہو جاتی ہے. واضح رہے کہ تاجر برادری حکومت کی جانب سے عائد کیے گئے ود ہولڈنگ ٹیکس کے خلاف سراپا احتجاج ہے. اور حکومت نے ود ہولڈنگ ٹیکس واپس لینے کا مطالبہ کیا گیا ہے.