ورکنگ باؤنڈری پر بھارت کی بلااشتعال فائرنگ وگولہ باری پر پاکستان کا پر شدید احتجاج

منگل 4 اگست 2015 17:11

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 اگست۔2015ء) پاکستان نے ورکنگ باؤنڈری پر بھارت کی جانب سے بلااشتعال فائرنگ اور بولہ باری پر شدید احتجاج کرتے ہوئے معاملے پر تشویش کا اظہار کیا ہے بھارت ہٹ دھرمی سے باز آ جائے مزید جارحیت برداشت نہیں کی جائے گی ۔ ترجمان دفتر خارجہ قاضی خلیل اللہ کے مطابق منگل کے روز بھارت کی جانب سے ایل او سی پر ورکنگ باؤنڈری کی مسلسل خلاف ورزی کرتے ہوئے سیالکوٹ میں بجوات اور چیراؤ سیکٹر میں بلااشتعال شدید فائرنگ ، شیلنگ اور بھاری ہتھیاروں سے گولہ باری کی جس کے نتیجے میں 2 شہری شہید جبکہ 14 شدید زخمی ہو گئے ۔

بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیتے ہوئے پنجاب رینجرز نے بھارتی بندوقیں خاموش کرا دیں ۔ پاکستان نے وفاقی سطح پر بھارت سے شدید احتجاج کرتے ہوئے واقع پر تشویشکا اظہار کیا اور آئندہ باز رہنے کو کہا ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق بھارت مسلسل شہری آبادیوں کو اپنی جارحیت کا نشانہ بنا رہا ہے جس کو برداشت نہیں کیا جائے گا ۔ قاضی خلیل اللہ کا کہنا تھا کہ بھارت مسلسل ایل او سی کی خلاف ورزی کر رہا ہے بھارت 2003 کی جنگ بندی معاہدے کی پابندی کرے اور سول آبادیوں پر فوجی جارحیت سے باز رہے ۔

ترجمان دفتر خارجہ نے بھارتی فائرنگ سے شہید ہونے والوں کے لئے حکومت پاکستان کی طرف سے لواحقین سے تعزیت کی اور زخمی ہونے والے افراد سے ہمدردی کا اظہار کیا ۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز سکھیال گاؤں اور کچی منڈ میں بھارتی جارحیت سے 3 بچوں اور 2 خواتین سمیت 14 افراد شدید زخمی اور 2 شہری شہید ہو گئے تھے