”کالاباغ ڈیم بناؤ، لوڈ شیڈنگ مکاؤ“ ملک گیر مہم 14اگست سے شروع کرنے کا فیصلہ

این جی اوز اور سول سوسائٹی نے چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف کو بھی مہم میں شرکت کی دعوت دینے کی تیاری مکمل کر لی

منگل 4 اگست 2015 17:11

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 اگست۔2015ء) پنجاب بھر کی مختلف این جی اوز اور سول سوسائٹی نے ملک میں جاری بد ترین لوشیڈنگ کے خاتمے کے لئے ”کالاباغ ڈیم بناؤ، لوڈ شیڈنگ مکاؤ“ نام سے ملک گیر مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

جس کے لئے اخبارات ،ریڈیو ، ٹی وی چینلز کے علاوہ سوشل میڈیا پر کالاباغ ڈیم کی حمایت میں اشتہارات ،پمفلٹ ،خبریں،بینرز آویزاں کرنے کا عمل14اگست سے شروع کیا جائے گا۔

سول سوسائٹی کے نمائندوں اور شکریہ پاکستان فااوٴنڈیشن صدر اعجاز احمد اعجاز نے آن لائن سے گفتگو میں کہا ہے کہسابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور چیئرمین واپڈا شمس الملک نے بھی کالاباغ ڈیم کو ملکی ترقی کیلئے اہم قرار دیدیا ہے تاہم چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ مہم میں شرکت کریں اور کالاباغ ڈیم کو جلد از جلد تعمیر کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کریں