سوشل میڈیا نے ا لطاف حسین کو ”ملک دشمنوں کاسہولت کار“ قرار دے دیا

بھارت اور نیٹو فوج کو کراچی میں بلانے کی دعوت دینے پر ملک بھر میں سخت غم و غصہ کی نئی لہر کا آغاز

منگل 4 اگست 2015 17:09

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 اگست۔2015ء) عالمی شہرت یافتہ سوشل میڈیا سائٹس فیس بک اور ٹوئیٹر پر سوشل میڈیا ایکٹوسٹ نے ایم کیو ایم کے مرکزی رہنما کو ملک دشمنوں کا”سہولت کار“ قرار دے دیا۔

(جاری ہے)

سوشل میڈیا ایکٹوسٹ نے قانون نافذ کرنیوالے اداروں سے درخواست کی ہے کہ نے الطاف حسین کی تقریر کا دفاع کرنیوالے افراد کو ملک دشمنی کے” سہولت کار کا درجہ دیکرقانون کے شکنجے میں لایا جائے۔

یا د رہے کہ گزشتہ روز الطاف حسین کی جانب سے بھارت اور نیٹو فوج کو کراچی میں بلانے کی دعوت دینے پر بھی ملک بھر میں سخت غم و غصہ کی لہر کا آغاز ہو گیا ہے۔دوسری جانب حکومت نے قانونی ماہرین سے رائے طلب کرلی ہے جس کی روشنی میں الطاف حسین کے سہولت کاروں کیخلاف کاروائی عمل میں لائی جاسکتی ہے