پنجاب میں رہائش پذیر افغانیوں کی کاروباری سرگرمیوں کی مانیٹرنگ شروع

منگل 4 اگست 2015 17:09

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 اگست۔2015ء) حکومت پنجاب نے صوبہ بھر کے تمام اضلاع میں رہائش پذیر افغانیوں کی کاروباری سرگرمیوں کی مانیٹرنگ شروع کردی ہے۔

(جاری ہے)

افغانستان سے خالی ہاتھ ہجرت کرکے آنیوالے افغانیوں کی بڑی تعداد نے صوبہ بھر کے مختلف اضلاع اور تحصیلوں میں کروڑوں روپے کی جائیدادیں بنالیں جبکہ ان کے بنک بیلنس میں بھی نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ایک غیر سرکاری این جی او کی طرف سے مرتب کی جانے والی رپورٹ میں یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ متعدد افغان خاندانوں کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں جنہوں نے انتہائی مختصر وقت میں کروڑوں کی جائیدادیں بنا ئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :