ممکنہ بلدیاتی الیکشن،پیپلز پارٹی نے”ن لیگ“ کو رگڑا دینا شروع کر دیا

نئی حکمت عملی کے تحت پیپلز پارٹی کے نمائندہ لوڈشیڈنگ کے اوقات کے دوران ووٹرز کے گھروں میں جاتے ہیں

منگل 4 اگست 2015 17:07

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 اگست۔2015ء) پنجاب میں ممکنہ بلدیاتی الیکشن میں پاکستان پیپلز پارٹی کے متوقع امیدواروں نے ”مفاہمتی پالیسی“ کو ایک سائیڈ پر رکھ کر حکمران جماعت ن لیگ کو رگڑا دینا شروع کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

پنجاب کے متعدد اضلاع میں امیدواروں نے یونین کونسل سطح پر علاقے تقسیم کر کے انتخابی مہم کا آغاز کر دیا ہے تاہم نئی حکمت عملی کے تحت پیپلز پارٹی کے نمائندہ لوڈشیڈنگ کے اوقات کے دوران ووٹرز کے گھروں میں جاتے اور لوڈشیڈنگ سمیت متعدد مسائل پر ن لیگ کو ”اصلاح“ کے نام پر شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہیں۔