این جی اوز کے بلیک لسٹ نمائندوں کو بھی”فورتھ شیڈول“ میں ڈالنے کا فیصلہ

قیام امن کو یقینی بنانے کیلئے ڈی سی اوز اور ڈی پی اوز کو واچ لسٹ میں شامل افراد کا ازسر نو جائزہ لینے کی ہدایت

منگل 4 اگست 2015 17:07

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 اگست۔2015ء)حکومت نے صوبوں میں قیام امن اور کسی بھی ممکنہ گڑ بڑ سے نمٹنے کے لئے کالعدم و مذہبی تنظیموں کی طرز پر این جی اوز کے بلیک لسٹ نمائندوں کو بھی”فورتھ شیڈول“ میں ڈالنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت صوبہ بھر کے تمام ڈی سی اوز اور ڈی پی اوز کو ہدایت کی گئی ہے کہ ” واچ لسٹ میں شامل افراد“ کااز سر نو جائزہ لیا جائے اور فورتھ شیڈول کے ساتھ ساتھ بلیک لسٹ تنظیموں ، این جی اوز کے مشکوک نمائندوں کی سرگرمیوں کو بھی واچ کیا جائے اور ان کے مقاصد کا پتہ لگوا کر ان کی مفصل رپورٹ وزارت داخلہ کو روانہ کریں تاکہ قیام امن کو یقینی بنایا جاسکے