عبادت گاہوں کی دیواریں اونچی اور خار دار تاریں لگانے کی ہدایت

منگل 4 اگست 2015 16:57

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 اگست۔2015ء) آئی جی پنجاب نے پنجاب بھر میں سیکورٹی خدشات کے پیش نظر مذہبی عبادگاہوں کے لئے نیا سیکورٹی پلان جاری کر دیا ہے جس کے مطابق پنجاب بھر کی ضلعی پولیس کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ اپنے اپنی حدود میں واقع تمام مذہبی عبادات کی دیواروں کو اونچا کرنے اور ان کے گرد خاردار تاریں لگانے کے لئے متعلقہ مساجد، امام بارگاہوں اور اقلیتی عبادگاہوں کی انتظامیہ کے ساتھ مل کر خاردار تاریں لگانے کا کام جلد از جلد مکمل کروائیں۔

(جاری ہے)

آئی جی پنجاب کے مطابق د ہشت گردوں اور ملک کے دشمن کے خلاف ہر سطح پر ایکشن لیا جا ئیگا اور کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائیگی۔