متوقع الیکشن، اراکین اسمبلی کو” بلدیاتی امیدواروں کے نام فائنل“ کرنے کی ہدایت

منگل 4 اگست 2015 16:52

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 اگست۔2015ء) متوقع بلدیاتی انتخابات کیلئے پاکستان مسلم لیگ ن ، پاکستان تحریک انصاف، پیپلز پارٹی سمیت دیگر جماعتوں نے اپنے منتخب ارکان اسمبلی کو ہدایت کی ہے کہ وہ بلدیاتی الیکشن کیلئے اپنے اپنے حلقوں سے امیدواروں کے نام جلد فائنل کرکے حتمی فہرست تیار کریں۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق فیصلہ ٹکٹوں کی تقسیم کے وقت ہونے والی لڑائیوں سے بچنا ہے تاکہ پارٹی ڈسپلن قائم کو نقصان نہ پہنچے اور واضح طور پر انتخابات لڑنے کی حکمت عملی تشکیل دی جاسکے ۔