Live Updates

تحریک انصاف کو قومی اسمبلی میں ڈی سیٹ کرنے کے معاملے میں حکومت کا خلوص مشکوک ہے؛شیخ رشید

منگل 4 اگست 2015 16:47

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 اگست۔2015ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کو قومی اسمبلی میں ڈی سیٹ کرنے کے معاملے میں حکومت کا خلوص مشکوک ہے ، خاص سوچ کے تحت پی ٹی آئی کو دبانے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔

(جاری ہے)

منگل کے روز پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جمعرات کو اسمبلی کے اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف کو ڈی سیٹ کرنے کے حوالے سے سارا معاملہ حل ہو جائے گا اور امید ہے کہ یہ مسئلہ ختم ہو جائے گا ۔

انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کو ڈی سیٹ کرنے کے معاملے میں حکومت کا خلوص مشکوک ہے ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سپیکر قومی اسمبلی کی رولنگ واضح ہے ۔ جس میں انہوں نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے ممبران قومی اسمبلی کے رکن ہیں جبکہ سپریم کورٹ کی رولنگ آئے گی تودیکھا جائے گا ۔ شیخ رشید نے کہا کہ پی ٹی آئی کو دبانے کا سلسلہ بند ہونا چاہئے ایسا نہ ہو کہ ان کو سخت فیصلے کرنا پڑ جائیں ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات