جوہری معاہدے سے علاقے میں استحکام پیدا ہو گا، قطری وزیر خارجہ

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 4 اگست 2015 16:43

دوحہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04اگست۔2015ء) قطر کے وزیر خارجہ خالد العطیہ نے ایران اور عالمی طاقتوں کے مابین ہونے والے جوہری معاہدے کو خطے میں قیام امن کیلئے خوش آئند قرار دیا ہے۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق خلیج تعاون کونسل کے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ اور امریکی وزیر خارجہ جان کیری کے مابین ہونے والے مذاکرات کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ خلیجی ممالک کوامید ہے کہ ایران اور عالمی طاقتوں کے مابین طے پانے والے جوہری معاہدے سے یہ خطہ زیادہ محفوظ ہو گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ جوہری معاہدے کے نتیجے میں علاقائی سطح پر استحکام پیدا ہو گا۔واضح رہے کہ امریکی وزیر خارجہ خلیجی ممالک کی حمایت حاصل کرنے کے لیے خصوصی طور پر دوحہ پہنچے تھے۔