عالمی بنک کا پاکستان کے توانائی کے شعبے کیلئے قرض فراہمی پر غور شروع

منگل 4 اگست 2015 16:28

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04اگست۔2015ء) عالمی بنک نے پاکستان کے انرجی سیکٹر کے لئے قرضے کی فراہمی پر غور شروع کر دیا ہے تاہم یہ قرضہ پاکستان میں اصلاحات کے لئے کئے گئے اقدامات کا جائزہ لینے کے بعد ممکن ہو گا ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق 500 ملین ڈالر کا ترقیاتی قرضے کی منظوری کا معاملہ گزشتہ دنوں وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور عالمی بینک کی ایم جی سری مولینی کے درمیان ملاقات کے زیر بحث آیا۔

(جاری ہے)

ملاقات کے دوران پاکستانی حکام نے ان اقدامات کا ذکر کیا جو انہوں نے قرضے کے لئے اٹھائے تھے پاکستانی وفد نے عالمی بنک کے حکام کے ساتھ انرجی سیکٹر کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کا اظہار کیا ۔ اس موقع پر عالمی بنک کی ایم جی نے عملی نفاذ اور اقدامات پر زور دیا ۔جس میں تجویز دی گئی ہے کہ ادارہ اس وقت تک قرضے کی منظوری نہیں دے سکتا جب تک عملی اقدامات نہیں کئے جاتے ۔ وفد نے حکومت کو یہ بھی ہدایت کی کہ وہ قرضہ لینے کے بعد بھی اپنے اصلی ہدف سے پیچھے نہ ہٹے ۔

متعلقہ عنوان :