بھارتی خاتون کا بلاول بھٹو زرداری کے لئے ” راکھی“ کا تحفہ

منگل 4 اگست 2015 16:27

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04اگست۔2015ء) بھارتی خاتون نے پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے لئے ” راکھی“ کا تحفہ بھجوا دیا ۔ راکھی کے ساتھ خاتون کا پیغام بلاول ہاؤس کو موصول ہو گیا ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی خاتون حنا لتہ نے پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو بھارت سے راکھی کا تحفہ بجھوایا تھا جو منگل کے روز بلاول ہاؤس کو موصول ہو گیا ہے راکھی کا تحفہ بجھوانے والے بھارتی خاتون حنالتہ کا تعلق بھارتی ریاست کیرالہ سے ہے خاتون نے راکھی کے تحفے کے ساتھ ایک تحریری پیغام بھی بلاول بھٹو زرداری کے نام بھیجا ہے تحریری پیغام میں بھارتی خاتون کی جانب سے پاک بھارت تعلقات میں اہم کردار ادا کرنے پر چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی تعریف کی گئی ۔

پیغام میں کہا گیا ہے بلاول بھٹو کی پاک بھارت عوام کو قریب لانے کی کوششیوں کو دلی طور پر سراہتے ہیں اور معاشرے میں عدم برداشت کے حوالے سے بلاول بھٹو کی کوششیں قابل ستائش ہیں ۔