کوئی چیز تو ٹھیک کرا لو،لفٹ خراب ہونے پر ظفراللہ جمالی کی حکومت پر تنقید

منگل 4 اگست 2015 16:27

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04اگست۔2015ء) سابق وزیر اعظم میر ظفر اللہ خان جمالی قومی اسمبلی داخل ہونے کے لئے لفٹ میں سوار ہوئے تو لفٹ خراب ہو گئی ۔ میرظفر اللہ خان جمالی نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کوئی چیز تو ٹھیک کرا لو جس چیز کو دیکھو وہی خراب ہے ۔

(جاری ہے)

منگل کے روز سابق وزیر اعظم میرظفر اللہ خان جمالی قومی اسمبلی میں داخل ہونے کے لئے گیٹ ون سے گراؤنڈ فلور کی لفٹ میں سوار ہوئے تو لفٹ اس وقت خراب ہوئی میر ظفر اللہ جمالی نے اس حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ اس حکومت سے کچھ بھی نہیں ہوتا ہے جس چیز کو دیکھو وہی خراب ہے ۔

متعلقہ عنوان :