رینجرز کاالطاف حسین کے ”را“ سے مدد مانگنے، افواج پاکستان اور قومی سلامتی کے اداروں کے خلا ف نازیبا زبان استعمال کرنے پر پی ٹی اے اور پیمرا سے رابطہ، الطاف حسین کے میڈیا پر بیانات پر پابندی عائد کرنے کامطالبہ

منگل 4 اگست 2015 16:18

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04اگست۔2015ء) رینجرز نے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کی طرف سے ”را“ سے مدد مانگنے افواج پاکستان اور قومی سلامتی کے اداروں کے خلا ف نازیبا زبان استعمال کرنے پر پی ٹی اے اور پیمرا سے رابطہ کرلیا ہے اور درخواست کی ہے کہ الطاف حسین کے میڈیا پر بیانات پر پابندی عائد کی جائے۔با خبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ رینجرز نے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کی طرف سے ”را“ سے مدد مانگنے افواج پاکستان اور قومی سلامتی کے اداروں کے خلا ف نازیبا زبان استعمال کرنے پر پی ٹی اے اور پیمرا سے رابطہ کرلیا ہے اور درخواست کی ہے کہ الطاف حسین کے میڈیا پر بیانات پر پابندی عائد کی جائے۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے کہ رینجرز نے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کے خطاب پر پابندی کیلئے پی ٹی اے سے رابطہ کیا ہے اور اس ضمن میں ایک خط بھی بھجوایا گیا ہے جس میں تحریر کیا گیا ہے کہ موبائل فون کمپنیز ، لینڈ لائن نمبرز اور انٹرنیٹ کمپنیوں کو اس بات کا پابند کیا جائے کہ الطاف حسین کے خطاب کی اجازت نہ دی جائے کیونکہ وہ اپنے تقاریر میں پاکستان کی ریاست کے خلاف پروپیگنڈا کرتے ہیں ، افواج پاکستان کے خلاف نازیبا زبان استعمال کے علاوہ دشمن ملک بھارت کی خفیہ ایجنسی ”را“ سے بھی کئی مرتبہ مدد کی درخواست کر چکے ہیں، ذرائع کے مطابق خط موصول ہونے کے بعد چیئرمین پیمرا اور چیئرمین پی ٹی اے آئندہ چند روز میں اس حوالے سے حتمی فیصلہ کریں گے۔