بھارتی گولہ باری سے شہید ہونے والے پاکستانی آبائی قبرستانوں میں سپرد خاک

منگل 4 اگست 2015 16:16

سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04اگست۔2015ء) جنگی جنون میں مبتلاء بھارتی سیکیورٹی فورسز کی سیالکوٹ ورکنگ باؤنڈری کے بجوات سیکٹر میں سرحدی دیہات پر بلا اشتعال گولہ باری سے کمسن بچے سمیت دو افراد شہید ہوگئے۔

(جاری ہے)

پنجاب رینجرز نے فوری موثر کارروائی کرتے ہوئے بھارتی فورسز کو منہ توڑ جواب دیا اور بھارتی گنوں کو خاموش کر ا دیا۔ دریں اثناء بھارتی گولہ باری سے شہید ہونے والے پاکستانی شہریوں کمسن محمد آصف اور محمد عدنان کو ان کے آبائی قبرستانوں سکھیال اور کچھی ماند میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :