کراچی میں درجنوں پولیس اہلکار سیاسی تنظیموں ،گینگ وار گروپ سے وابستہ
منگل 4 اگست 2015 16:05
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04اگست۔2015ء) اسپیشل برانچ کی رپورٹ کے مطابق کراچی میں تعینات سندھ پولیس کے درجنوں اہلکار سیاسی تنظیموں اور گینگ وار گروپس سے وابستہ ہیں ۔یہ اہلکار گینگسٹرز اور گینگ وار کارندوں کو پولیس کے چھاپوں کی پیشگی اطلاع بھی دیتے ہیں۔ پولیس کی رپورٹ اسپیشل برانچ نے مرتب کرلی ہے،جس میں 50 سے زائد پولیس اہلکاروں کا نام لیا گیا ہے جو سیاسی تنظیموں اور گینگسٹرز سے وابستگی رکھتے ہیں ۔
ان میں سپاہی سے لے کر ڈی ایس پی رینک کے افسران شامل ہیں ۔ انسپکٹر خالد ندیم بیگ لینڈ مافیا کے حضرت خان اور گڈو گروپ کو سپورٹ کرتا ہے۔چاکیواڑہ تھانے کا اہلکار محمد دین پولیس کے چھاپوں کی خبرگینگ وار کے کارندوں کو دیتا ہے۔کورنگی اسپیشل پارٹی انچارج کانسٹیبل حسن ، جنید کی ایرانی پیٹرول کی فروخت دیکھتا ہے۔(جاری ہے)
بلوچ کالونی تھانے کا ہیڈ کانسٹیل عدیل ایم کیو ایم کے لئے کام کرتا ہے۔
اسپیشل برانچ کی رپورٹ کے مطابق ڈی ایس پی سلیم اختر ایم کیو ایم کے ٹارگٹ کلرکامران کاکا کو سپورٹ کرتا ہے۔کورنگی انڈسٹریل ایریا کا اہلکار اکبر کالعدم تنظیم کے کارندوں کے لئے کام کرتا ہے۔سب انسپکٹر حیدر زمان لینڈ مافیا کے کارندوں کی سرپرستی میں ملوث ہے۔لیاری کے ہیڈکانسٹیبل محمد عمران بابا لاڈلہ گروپ کے کارندوں کو سپورٹ کرتا ہے۔مزید اہم خبریں
-
بھارت کے قومی انتخابات میں پہلے مرحلے کی پولنگ جاری
-
بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث ڈیم ٹوٹ گیا
-
پولٹری:کارپوریٹ سیکٹر میں ملک کی دوسری جبکہ روزانہ کی بنیاد پر کیش فلو کے لحاظ سے پاکستان کی سب سے بڑی انڈسٹری تنازعات کا شکارکیوں؟
-
ملکی زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافہ ہو گیا
-
پاکستان میں سیمی کنڈکٹر انڈسٹری کے لئے بڑی صلاحیت موجود ہے.عطاءتارڑ
-
وزیراعظم نے بجلی کے ترسیلی نظام اور تقسیم کار کمپنیوں کی بہتری کیلئے ترجیحی پلان مرتب کرکے آئندہ ہفتے پیش کرنے کی ہدایت کردی
-
بین الاقوامی سرمایہ کاری کے منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے عالمی شہرت یافتہ ماہرین کی خدمات لی جائیں.شہباز شریف
-
اسرائیل پر حملے کا جواب ‘امریکا اور برطانیہ نے ایران پر نئی پابندیاں عائدکردیں
-
جماعت اسلامی فارم 47 کے تحت مسلط حکومت کے خلاف بڑی تحریک برپا کرے گی
-
لاہور ہائی کورٹ نے فواد چوہدری کو 36 کیسز میں عبوری ضمانت کی درخواست دائر کرنے کے لیے 7 دن کی مہلت دیدی
-
روپے کی قدر میں کمی:دنیا بھر میں بحران کا شکار قرض پروگرام لینے والے ممالک کے لیے کرنسی کی قدرمیں کمی شرط ہوتی ہے.محمد اورنگزیب
-
بدترین معاشی حالات اور شہریوں کی قوت خرید میں کمی سے کاروں اور دیگر گاڑیوں کی فروخت میں تنزلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.