Live Updates

پی ٹی آئی ٹریبونل کے فیصلوں پر عملدرآمد کیلئے جدوجہد کا آغاز کرنیوالے رہنماؤں نے کنونشن کے انعقاد کی منصوبہ بندی شروع کر دی

منگل 4 اگست 2015 16:05

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04اگست۔2015ء) پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کی تحقیقات کیلئے بنائے گئے ٹریبونل کے فیصلوں پر عملدرآمد کیلئے جدوجہد کا آغاز کرنے والے رہنماؤں نے لاہور میں کنونشن کے انعقاد کی منصوبہ بندی شروع کر دی ،پارٹی چیئرمین عمران خان اور ٹربیونل کی سربراہی کرنے والے جسٹس (ر) وجیہہ الدین کوشرکت کی دعوت دی جائے گی ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق حامد خان کی سربراہی میں رہنماؤں اور کارکنوں نے انٹر اپارٹی الیکشن کی تحقیقات کیلئے بنائے گئے ٹربیونل کے فیصلوں پر من و عن عملدرآمدکے لئے پارٹی کے اندر رہ کر سیاسی جدوجہد کا آغاز کیا ہے اور اسی تناظر میں آنے والے دنوں میں کنونشن کے انعقاد کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے جس میں پارٹی سربراہ عمران خا ن کو بھی شرکت کی دعوت دی جائے گی اور سارے معاملات ان کے سامنے رکھتے ہوئے مطالبات پیش کئے جائیں گے۔ ٹربیونل کی سربراہی کرنے والے جسٹس (ر) وجیہہ الدین کو بھی کنونشن میں بلایا جائے گا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :