کوٹ لکھپت جیل میں کل قتل کے ایک مجرم کو پھانسی دی جائیگی

منگل 4 اگست 2015 16:05

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04اگست۔2015ء) لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں کل ( بدھ ) قتل کے ایک مجرم کو پھانسی دی جائے گی جبکہ سپریم کورٹ کے حکم پر تین مجرموں کی سزائے موت پر عملدرآمد ملتوی کر دیا گیا ۔کوٹ لکھپت جیل میں قید اوکاڑہ کے رہائشی مجرم اللہ دتہ کو ( بدھ ) کو تختہ دار پر لٹکایا جائے گا ۔

(جاری ہے)

مجرم نے ایک شخص افضل کو قتل کیا تھا ،اللہ دتہ سے اس کے عزیز و اقارب کی آخری ملاقات کرا دی گئی ہے ۔

کوٹ لکھپت جیل میں قید تین مجرموں عتیق الرحمان ، اظہر شبیر اور محمد شبیر کی سزائے موت پر عمل درآمد ملتوی کر دیا گیا ہے۔تینوں مجرم اچھرہ لاہور کے رہائشی تھے،انہیں اغوا برائے تاوان کے بعد قتل کے الزام میں سزائے موت سنائی گئی تھی۔ تینوں مجرموں کی سزائے موت پر سپریم کورٹ نے حکم امتناعی جاری کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :