Live Updates

کسی صورت استعفے نہیں دیں گے،الیکشن کمیشن ممبران کو صرف سپریم جوڈیشل کونسل ہٹا سکتی ہے، سپریم جوڈیشل کونسل بدنیتی ثابت کر دے تو گھر چلے جائیں گے، عمران خان سپریم جوڈیشل کونسل سے ہی رجوع کریں

الیکشن کمیشن کے ممبران نے ایک بار پھر عمران خان کی طرف سے استعفے کے مطالبے کو مستردکردیا

منگل 4 اگست 2015 15:28

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04اگست۔2015ء) الیکشن کمیشن کے ممبران نے ایک بار پھر عمران خان کی طرف سے استعفے کے مطالبے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ واضح کر چکے ہیں کہ کسی بھی صورت استعفے نہیں دیں گے،الیکشن کمیشن ممبران کو صرف سپریم جوڈیشل کونسل ہٹا سکتی ہے، سپریم جوڈیشل کونسل بدنیتی ثابت کر دے تو گھر چلے جائیں گے، عمران خان سپریم جوڈیشل کونسل سے ہی رجوع کریں۔

(جاری ہے)

منگل کو عمران خان کی طرف سے ممبران الیکشن کمیشن سے استعفے کے مطالبے کے حوالے سے چیف الیکشن کمشنر سردار رضاخان سے ممبران الیکشن کمیشن نے ملاقات کی اور غیر رسمی مشاورت بھی کی۔اس موقع پر ممبران نے استعفے کے مطالبے کو ایک دفعہ پھر مسترد کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کا معاملہ سپریم جوڈیشل کونسل میں لے جانا چاہیے، آرٹیکل 209کے تحت کمیشن میں اپنا دفاع کریں گے، سپریم جوڈیشل کونسل میں الزامات کا سامنا کرنے کو تیار ہیں۔ ممبران نے موقف اختیار کیا کہ واضح کر چکے ہیں کہ کسی بھی صورت استعفے نہیں دیں گے،الیکشن کمیشن ممبران کو صرف سپریم جوڈیشل کونسل ہٹا سکتی ہے، سپریم جوڈیشل کونسل بدنیتی ثابت کر دے تو گھر چلے جائیں گے، عمران خان سپریم جوڈیشل کونسل سے ہی رجوع کریں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات