حکومت بلوچستان کی ترقی کو اولین ترجیح دیتی ہے، بلوچستان کا ملکی ترقی میں مرکزی کردار ہو گا، پاک چین اقتصادی راہداری کا زیادہ فائدہ بلوچستان کو ہو گا، بلوچستان کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے تیز رفتار بنیادوں پر فنڈز فراہم کئے جا رہے ہیں

وزیراعظم نواز شریف کی وزیراعلیٰ بلوچستان سے ملاقات میں گفتگو

منگل 4 اگست 2015 15:28

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04اگست۔2015ء) وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ حکومت بلوچستان کی ترقی کو اولین ترجیح دیتی ہے، بلوچستان کا ملکی ترقی میں مرکزی کردار ہو گا، پاک چین اقتصادی راہداری کا زیادہ فائدہ بلوچستان کو ہو گا، بلوچستان کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے تیز رفتار بنیادوں پر فنڈز فراہم کئے جا رہے ہیں۔وہ منگل کو وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ سے ملاقات میں گفتگو کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے وزیراعظم نواز شریف کو صوبے کے ترقیاتی منصوبوں اور امن و امان کی صورتحال پر بریفنگ دی۔ وزیراعظم نواز شریف نے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گوادر کو ملک کے دوسرے حصوں سے منسلک کیا جا رہا ہے، پاکستان کو ترمذ کے راستے وسط ایشیائی ملکوں کے ساتھ منسلک کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان پورے خطے کی معاشی سرگرمیوں کا مرکز بنے گا، حکومت بلوچستان کی ترقی کو اولین ترجیح دیتی ہے، بلوچستان کا ملکی ترقی میں مرکزی کردار ہو گا، پاک چین اقتصادی راہداری کا زیادہ فائدہ بلوچستان کو ہو گا، بلوچستان کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے تیز رفتار بنیادوں پر فنڈز فراہم کئے جا رہے ہیں۔