تاجروں کاود ہولڈنگ ٹیکس کیخلاف 5اگست کو پھر ہڑتال کا اعلان

منگل 4 اگست 2015 15:18

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 اگست۔2015ء) تاجروں نے ود ہولڈنگ ٹیکس کے خلاف پانچ اگست کو پھر ہڑتال کا اعلان کردیا، بنکوں سے لین دین ختم کرنے کی دھمکی بھی دے ڈالی ، انجمن تاجران پاکستان کا کہنا ہے کہ خزانے کو سو ارب کا نقصان ہو گا۔انجمن تاجران پاکستان کے صدر خالد پرویز اور سیکرٹری رزاق ببر نے ایک پریس کانفرس میں بتایا کہ تاجر برادری ودہولڈنگ ٹیکس کے حوالے سے اپنے موقف پر قائم ھے، اور پانچ اگست کو بھرپور طاقت کا مظاھرہ کرے گی۔

(جاری ہے)

حکومتی خزانے کو سو ارب کا نقصان ہو گا جس کے ذمہ دار وزیر خزانہ ھوں گے۔ تاجر ہنماوں کا کہنا تھا کا اگر وزیر خزانہ ودہولڈنگ ٹیکس کو معطل کریں تو مذکرات ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے تاجر برادری سے بنکوں سے لین دین بند کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ایف بی آر نے تاجروں کیاکاونٹس فریز کرنے کا مسودہ تیار کر رہا ھے۔ ہم ٹیکس نیٹ کے خلاف نہیں حکومت کے طریقہ کار کے خلاف ہیں۔دونوں تاجر رہنماوں نے دعوی کیا کہ انھیں پورے ملک کی تاجر برادری کے علاوہ ٹرانسپورٹرز کی بھی حمایت حاصل ہے، اگر وہ اپنے مقصد میں کامیاب نہ ہو سکے تو عھدے چھوڑ دیں گے۔ ‘