ملکی تا ریخ میں پہلی با ر سیاسی اور فوجی قیادت ایک صفحے پر ہیں، عابد شیر علی

منگل 4 اگست 2015 15:17

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 اگست۔2015ء) وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ پاکستان میں پہلی دفعہ سیاسی قیادت اور فوجی قیادت ایک صفحے پر ہیں ۔منگل کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عابد شیر علی نے کہا کہ الطاف حسین قوم کے مجرم ہیں ان کو انصاف کٹہرے میں لایا جائے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جس طرح الطاف حسین نے سنگین جرم کیا ہے اس سے پہلے پاکستان میں ایسا کبھی نہیں ہوا انہوں نے کہا کہ جنرل راحیل شریف پاکستان کیلئے اپنا اہم کردار ادا کیا ہے اور پاکستان میں پہلی دفعہ فوجی اور سیاسی قیادت ایک صفحے پر ہیں اس سے قومی اداروں کو استحکام ملا ہے ۔

ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ تالی ایک ہاتھ سے نہیں بجتی بھارت نے لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پر بلااشتعال فائرنگ کی ہے اور اب پاکستان اس کا منہ توڑ جواب دیا ہے پاکستان تحریک انصاف کو ڈی سیٹ کرنے کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ یہ معاملہ حل ہوجائے گا او روزیراعظم نوازشریف ملک میں جمہوریت کو مضبوط کرنے کیلئے پی ٹی آئی سے کہا ہے کہ وہ پارلیمنٹ میں آکر اپنا کردار ادا کریں ۔

متعلقہ عنوان :