گھوٹکی : وزیر اعظم نواز شریف نے سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے سندھ حکومت کو ایک ارب روپے امداد دینے کا اعلان کر دیا۔

سیلاب متاثرین کی ہر طور مدد کرنے کے لیے کوششیں کر رہے ہیں۔ وزیر اعظم نواز شریف کا سیلاب متاثرین سے خطاب

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 4 اگست 2015 15:15

گھوٹکی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 04 اگست 2015 ء) : وزیر اعظم نواز شریف سندھ کے سیلاب متاثرہ علاقوں کے دورے پر ہیں .

(جاری ہے)

گھوٹکی میں سیلاب متاثرین سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ سیلاب کے باعث ہونے والے نقصان کا زمینی اور فضائی جائزہ لیا ہے سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے بھر پور کوششیں کی جا رہی ہیں. انہوں نے کہا سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے ہم یہاں آئے ہیں تا کہ ان کی مشکلات کو کم کیا جا سکے. وزیر اعظم نواز شریف نے سیلاب متاثرین کی امداد کے لیئے سندھ حکومت کو ایک ارب روپے امداد دینے کا اعلان کر دیا. ان کا کہنا ہے کہ حکومت سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے کوشاں ہے اور ہر ممکن امداد کرتی رہے گی.