‘” ایک طرف خوشیوں دوسری طرف مایوسی“

سینٹ ملازمین کو عیدپر4اعزازیئے،قومی اسمبلی کے محروم

منگل 4 اگست 2015 15:13

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 اگست۔2015ء) پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ن) کی دو مختلف پالیسیوں کے اظہار آج کل قومی اسمبلی اور سینٹ مں بخوبی دیکھنے کو مل رہا ہے۔ سینٹ میں پیپلزپارٹی کی اکثریت اور پیپلزپارٹی کا ہی چیئرمین سینٹ ہے سینٹ کے ملازمین کو عید کے موقع پر تنخواہ کے ساتھ ساتھ 4 اعزازیئے بھی دیئے جس سے سینٹ ملازمین کی عید کی خوشیاں دوبالا ہو گئیں ۔

سینٹ کی طرف سے ایک اعزازیہ رمضان المبارک میں ملازمین کو دیا گیا جبکہ باقی تین اعزازیئے ستمبر کی تنخواہ کے ساتھ ادا کئے جائیں تاکہ تمام ملازمین کی بڑی عید بھی کو چار چاند لگ جائیں ۔

(جاری ہے)

دوسری طرف سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق جن کا تعلق مسلم لیگ (ن) سے ہے نے رمضان المبارک اور عید الفطر کی صرف بنیادی تنخواہ ملازمین کو دینے کے احکامات دیئے ابھی تک قومی اسمبلی کے ملازمین کو نہ تو رمضان المبارک میں اعزازیہ دیا گیا اور نہ ہی عیدالفطر کی تنخواہ کے ساتھ قومی اسمبلی کے ملازمین کو یہ خوشی نصیب ہو سکی ہے اور مزید کوئی اعزازیہ بھی ملنے کی توقع نہیں ہے قومی اسمبلی کے ملازمین اور سینٹ کے ملازمین ایک ہی چھت تلے کام کر رہے ہیں مگر دونوں کی قسمت دو الگ الگ پارٹیوں کے ہاتھ میں ہونے کی وجہ سے ایک طرف خوشیوں نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں اور دوسری طرف مایوسیوں کا عالم ہے۔

متعلقہ عنوان :