خیرپور پولیس کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا ملزم جیل وارڈ میں دم توڑ گیا

منگل 4 اگست 2015 15:09

خیرپور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 اگست۔2015ء) خیرپور پولیس کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا ملزم جیل وارڈ میں دم توڑ گیا۔ تفصیلات کے مطابق تحصیل کنگری کے علاقے کوٹ پل میں مبینہ مقابلے کے بعد پولیس کے ہاتھوں (ہاف فرائی) زخمی حالت میں گرفتار ناجائزاسلحہ اور پولیس مقابلے کا ادھیڑ عمر ملزم محمد ایوب عرف کلیری ولد عبداللہ جاگیرانی سول اسپتال خیرپور کے جیل وارڈ میں دم توڑ گیا جس کی لاش ورثا کے حوالے کردی گئی۔

(جاری ہے)

لاش کے ہمراہ سینکڑوں افراد نی سیم ایم ہاؤس خیرپور، ایس ایس پی ہاؤس اور پریس کلب کے سامنے دھرنا دیکر پولیس کے خلاف اہتجاج کیا اور نعرے بازی کی۔

متعلقہ عنوان :