ودہو لڈنگ ٹیکس کے خلاف ملک بھر میں تاجروں کا احتجاج رنگ لے آیا

منگل 4 اگست 2015 15:05

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 اگست۔2015ء) بنک ٹرانزکشن پر 0.3فیصد کٹوٹی کے خلاف ملک بھر میں تاجروں کا احتجاج رنگ لے آیا،حکومت نے مسئلے کو بہت جلد تاجروں کی خواہشات کے مطابق حل کرنے کا اشارہ دیدیا جبکہ دوسری جانب تاجروں نے بے جا ٹیکس کو فوری طور پر واپس نہ لینے پر مزید حکومت کے خلاف سخت احتجاج کے لئے ملک گیر تاجر کنونشن منعقدہ کرانے فیصلہ کرلیا ہے ،آن لائن کے مطابق فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر میاں محمد ادریس نے بنک ٹرانزکشن پر 0.3فیصد کٹوٹی کے حوالے سے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے تبادلہ خیال کیا اور بتایا کہ اس مسئلے کو بہت جلد تاجروں کی خواہشات کے مطابق حل کردیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت انتہائی سنجیدگی سے اس مسئلے کے مختلف پہلووٴں کا جائزہ لے رہی ہے تاکہ اسکوتمام طبقوں کی ضروریات اور مطالبات کے عین مطابق حل کیا جا سکے۔

(جاری ہے)

صدرانجمن تاجرا ن سٹی فیصل آ باد خواجہ شاہد رزاق سکا نے فیصل آباد میں ملک گیر تاجر کنونشن کے انعقاد کا عندیہ دیا ہے اورکہا ہے کہ اس سلسلہ میں چاروں صوبوں کے قائدین اور تمام اضلاع کی تاجر تنظیموں کے رہنماؤں سے رابطے میں ہیں انکی مشارت سے تاجر کنونشن کی حتمی تاریخ طے کی جائیگی انہوں نے کہا کہ ملک بھر کے تاجروں کی اکثریت مسلم لیگ سے تعلق رکھتی ہے جنہوں نے مسلم لیگ کی حکومت کو برسر اقتدار لانے کیلئے بہت سی مشکلات جھیلی اور پاپڑ بیلے ہیں انہوں نے وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف ا ور وزیر خزانہ اسحق ڈار سے مطالبہ کیا کہ مختلف حیلوں بہانوں سے تاجروں پر ٹیکسوں کی بارش برسانے سے گریز کرتے ہوئے ان اعتماد کیا جائے اور اپنے وعدے کے مطابق انہیں ریلیف دیا جائے ملک کی تاجر برادری حکومت کی توقعات سے زیادہ ٹیکس دے گی انہوں نے FBRکی جانب سے بنکوں سے ا پنی ہی رقم نکلوانے پر0.3فیصد اضافی ٹیکس عائدکرنے کو ظلم قرار دیا اور کہا کہ دنیا کے مقابلے میں پاکستان میں ٹیکس ریٹ پہلے ہی بہت زیادہ ہیں لہذا اس بے جا ٹیکس کو فوری طور پر واپس لیا جائے بصورت دیگر نہ صرف بنکوں سے لین دین کا کاروبار بری طرح متاثر ہوگا

متعلقہ عنوان :