پاکستان کی توانائی کی تمام ضروریات پوری کرنے کے لیے تیار ہیں،ایرانی سفیر

منگل 4 اگست 2015 15:05

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 اگست۔2015ء) ایران نے کہا ہے کہ وہ پاکستان کی توانائی کی تمام ضروریات پوری کرنے کے لیے تیار ہے۔پاکستان میں ایران کے سفیر علی رضا نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ ایران پاکستان کی توانائی کی تمام ضروریات پوری کرنے کے لیے تیارہے۔انہوں نے حالیہ جوہری معاہدے پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان پہلے سے طے شدہ معاہدوں پر آگے بڑھنے کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے طویل المیعاد اور قلیل المیعاد تجارتی معاہدوں پر زور دیا۔ان کاکہناتھا کہ ایران پاکستان کی تمام بجلی، قدرتی گیس، خام تیل اور پٹرول کی ضروریات پوری کرنے کے لیے تیارہے۔انہوں نے کہا کہ آئی پی پائپ لائن سب سے اسان ترین، سستی اور انتہائی معقول روٹ ہے۔ایران پاکستان کے سرحدی علاقوں کو پہلے ہی 74 مگا واٹ بجلی فراہم کررہاہے اور دونوں ممالک اس کو100 میگاواٹ تک لانے پر اتفاق کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پروازیں بڑھانے کے معاہدوں کو بھی عملی شکل دینے کی ضرورت ہے۔

متعلقہ عنوان :