مجلس وحدت المسلمین کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل محمد امین شہیدی کی مفتی امان اللہ قتل کیس میں سات اگست تک ضمانت

منگل 4 اگست 2015 15:04

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 اگست۔2015ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے مجلس وحدت المسلمین کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل محمد امین شہیدی کو مفتی امان اللہ قتل کیس میں سات اگست تک ضمانت دے دی ۔گزشتہ روز چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ محمد انور خان کانسی کی سربراہی میں ڈویژن بینچ نے درخواست گزار کی جانب سے دائر ضمانت قبل ازگرفتاری درخواست کی سماعت کی ۔

(جاری ہے)

درخواست گزار کے وکیل آصف ممتاز ملک نے پیش ہوکر عدالت سے ضمانت دینے کی استدعا کی جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے محمد امین شہیدی کو مفتی امان اللہ قتل کیس میں سات اگست تک ضمانت دے دی واضح رہے کہ 2014ء میں راولپنڈی کے انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے جامع تعلیم القرآن کے سربراہ مفتی امان اللہ اور ان کے ساتھیوں کے قتل کیس میں مجلس وحدت المسلمین کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل امین شہیدی ، اشتیاق حسین اور قلب عباس کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے تھے ۔

متعلقہ عنوان :