Live Updates

تحریک انصاف کے ساتھ چور سپاہی کا کھیل کھیلا جا رہا ہے،شیخ رشید

منگل 4 اگست 2015 15:04

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 اگست۔2015ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے ساتھ چور سپاہی کا کھیل کھیلا جا رہا ہے تحریک انصاف کے خلاف تحریکیں عمران خان کو عوام کے سامنے رسوا کرنے کے لئے ہیں ۔

(جاری ہے)

منگل کے روز عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پاکستانی عوام کے دلوں میں بستے ہیں جبکہ پارلیمنٹ میں حکمران عمران خان کو عوام کے سامنے مزید رسوا کرنے کی کوششیں کر رہے ہیں جو کبھی کامیاب نہیں ہو سکتی ۔

انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کے ساتھ چور سپاہی کا کھیل کھیلا جا رہا ہے انہیں عمران خان کو شٹ اپ کال دینی چاہئے ۔شیخ رشید احمد نے حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ نون لیگ کی نااہل حکومت کی وجہ سے پنجاب بھر میں سیلاب سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی سیلاب سے نقصان کی ذمہ دار مسلم لیگ نون ہے جس نے بروقت اقدامات نہ کئے اور ناقص حکمت عملی کے باعث سیلاب سے متعدد ہلاکتیں ہوئیں ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات