Live Updates

پی ٹی آئی نے ڈی سیٹ کرنے کے معاملے پر ابھی تک کوئی واضح حکمت عملی طے نہیں کی، شاہ محمود قریشی

منگل 4 اگست 2015 15:02

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 اگست۔2015ء) تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے ڈی سیٹ کرنے کے معاملے پر ابھی تک کوئی واضح حکمت عملی طے نہیں کی ۔ ڈی سیٹ کرنے کی تحاریک پر ایوان کے ماحول کو دیکھنے کے بعد حکمت عملی طے کریں گے اور مستقبل کے لائحہ عمل طے کریں گے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کے روز قومی اسمبلی کے اجلاس سے قبل پی ٹی آئی کے پارلیمانی پارٹی کے رہنماؤں کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر شیریں رحمان، عارف علوی سمیت دیگر ارکان بھی موجود تھے اجلاس میں تحریک انصاف سے متعلق ایم کیو ایم اور جمعیت علماء اسلام ( ف ) کی ڈی سیٹ کرنے کی تحاریک سے متعلق غور و خوض کیا ہے تاہم اجلاس کے بعد شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ابھی تک تحریک انصاف نے ڈی سیٹ کرنے کے معاملے پر اپنی حکمت عملی نہیں تیار کی ۔

ڈی سیٹ کرنے کی تحاریک پر ایوان کا ماحول دیکھتے ہوئے فیصلہ کریں گے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات