حج آپریشن کیلئے پہلی پرواز 17اگست کوباچا خان ائیر پورٹ سے مکہ روانہ ہوگی

منگل 4 اگست 2015 15:02

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 اگست۔2015ء) حج آپریشن2015کیلئے پہلی پرواز 17اگست کوباچا خان ائیر پورٹ سے300عازمین حجاج کو لے کر مکہ روانہ ہوگی ،ذرائع نے آن لائن کو بتایا کہ پشاور سے قومی ائیرلائن (پی آئی اے)کل24ہزار 380 عازمین حجاج کو ایک ماہ کے اندر 26پروازوں کے ذریعہ سعودی عرب روانہ کرے گی حجاج کرام کی مدد کیلئے وزارت مذہبی امور کا سیزنل سٹاف عازمین حجاج کی رہنمائی کیلئے 17اگست سے پہلے سعودی عرب پہنچ جائے گا اس سٹاف کا کام گم ہوجانے والے حجاج کو رہنمائی کرنا اور انہیں منزل مقصود تک پہنچانا سمیت دیگر امور شامل ہیں ۔

متعلقہ عنوان :