مولانا فضل الرحمن کی تحریک ایسی ہے جیسے کھودا پہاڑ نکلا چوہا،سراج الحق

منگل 4 اگست 2015 14:59

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 اگست۔2015ء) امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ تحریک انصاف کے خلاف مولانا فضل الرحمن کی تحریک بیکار کی مشق ہے، مولانافضل الرحمن کی تحریک ایسی ہے جیسے کھودا پہاڑ نکلا چوہا ،مسلم لیگ (ن) کے بغیریہ تحریک کسی صورت کامیاب نہیں ہو سکتی ، مولانا فضل الرحمن کو قائل کرنا وزیر اعظم نواز شریف کا کام ہے ،منگل کے روز امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے منصورہ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں آپریشن اور فوج بلانے کا مطالبہ الطاف حسین کا اپنا تھا ،کسی بھی سیاسی جماعت کا کارکن جرم کرے محاسبہ ضروری ہے ، الطاف حسین فوج کو اقتدار کے لئے بلاتے رہے ہیں، تحریک انصاف کے دھرنے کے پیچھے جرنیلوں کی بات کرنے والوں کو چاہیے کہ وہ ثبوتوں کے ساتھ بات کریں کیونکہ بغیر شواہد بات کرنا بیکار ہے،امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ ریاست میں اسلامی حکومت کا قیام چاہتے ہیں جس میں انصاف سب کے لئے برابر ہو،ملک میں عدل و انصاف ختم ہو چکا ہے ،یہ کیسا نظام ہے غریب کا بچہ غریب پیدا ہوتاہے اور غریب ہو کر ہی مرتا ہے،جمہوریت اور آئین کی حفاظت کیلئے ایک سال جدوجہد کی ،مارشل لاء کے مخالف ہیں ،ہماری خواہش ہے حکومت پانچ سال خوش اسلوبی سے پورے ۔

(جاری ہے)

کہا کہ ہم کچھ نہیں مانگتے لیکن غریب عوام کا حق مانگتے ہیں،چاہتے ہیں کسی غریب کوبھوک مٹانے کیلئے بچے فروخت نہ کرنا پڑیں، یہ کیسا نظام ہے کہ غریب کابچہ غریب پیدا ہوتا ہے اور ساری زندگی غریب ہی ہے اور غریب ہو کر ہی مرتا ہے،

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ حکومت تجارت کے فروغ دینے میں ناکام ہو چکی ہے ،صنعتی برباد ہو چکی ہیں،کارخانے بند پڑے ہیں، غریب ،مزدور تنگ دستی کی زندگی بسر کرنے پر مجبور ہیں لیکن حکومت کو عوام کے مسائل سے کوئی سروکار نہیں،انہوں نے کہا کہ حکومت کی مدت پوری ہونے کے بعد عوام خود ووٹ کی پرچی سے حکمرانوں کا احتساب کرے اور نظام کو تبدیل کرنے میں مدد کرے،سراج الحق نے کہا کہ ملک میں عدل و انصاف نہ ہونے کی وجہ سے وفاق کو خطرہ ہے ،غریب کا بیٹا ہوں غریبوں کے دکھ کو سمجھتا ہوں،پاکستان میں غریب کا بچہ غریب پیدا ہوتا ہے اور بد قسمتی ہے کہ ساری زندگی غریب ہی رہتا ہے اور یہاں تک کہ غریب ہو کر مرتا ہے،ایک سوال کے جواب میں امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کی تحریک انصاف کو ڈی سیٹ کرنے کی تحریک بیکار مشق ہے یہ تحریک ایسی ہے جیسے کھودا پہاڑ نکلا چوہا،ہم نے اس تحریک بارے کوئی فیصلہ نہیں کیا ،سیاسی جماعتوں کی جانب سے رائے شماری کی گئی تو دیکھا جائے ،ایوان کے ماحول کو دیکھ کر فیصلہ کریں گے،تحریک انصاف ایک جمہوری پارٹی ہے اور جمہوری طریقے سے پارلیمنٹ میں رہنا چاہتی ہے،ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کراچی میں رینجرز کے آپریشن سے صاف و شفاف نتائج نظر آئے ہیں،ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے خود کراچی آپریشن کی حمایت کی تھی اور مخالف کیوں ہیں،الطاف حسین ماضی میں فوج کو بلانے کی باتیں کررہے ہیں،ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ دھرنے میں جرنیلوں کے ملوث ہونے کی خبریں محض ہوائی ہیں،اگر ان خبروں میں کوئی حقیقت ہے تو ثبوتوں اور شواہد کے ساتھ میڈیا کے سامنے لایا جائے۔