بین الاقوامی منڈیوں میں خام تیل کی قیمتوں میں استحکام

منگل 4 اگست 2015 14:38

ٹوکیو ۔ 04 اگست (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 اگست۔2015ء)بین الاقوامی منڈیوں میں منگل کو خام تیل کے نرخ مستحکم رہے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق گزشتہ روز امریکی منڈیوں میں خام تیل کی قیمتوں میں 0.7فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا اورمستقبل کے سودے 45.49ڈالرفی بیرل میں طے پائے ۔

(جاری ہے)

یورپی اورایشیائی منڈیوں میں خام تیل کی قیمتوں میں 0.4فیصد اضافہ ہوا اورمستقبل کے سودے 49.70ڈالر فی بیرل میں طے پائے گئے ۔خام تیل کی قیمتوں میں اضافے سے حصص بازاروں پر بھی اچھے اثرات مرتب ہوئے ۔