رائل بنک آف سکاٹ لینڈ کے حصص کی فروخت کا عمل شروع

منگل 4 اگست 2015 14:38

لندن ۔ 04 اگست (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 اگست۔2015ء) برطانوی حکومت نے امدادی پیکج لینے والے رائل بنک آف سکاٹ لینڈ کے حصص کی فروخت کا عمل شروع کردیا۔

(جاری ہے)

برطانوی میڈیا کے مطابق وزارت خزانہ کی طرف سے منگل کو جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیاہے کہ یہ اقدام ریاستی قرضوں میں کمی اورنجی شعبے کو بنک کی مکمل ملکیت دینے کیلئے اٹھایا گیاہے۔بیان میں کہا گیاہے کہ گزشتہ روز حکومت نے بنک کے 5.4فیصد حصص 2.1ارب یورو میں فروخت کئے ۔