بی ایم ڈبلیو کو دوسری سہ ماہی میں منافع میں کا سامنا

منگل 4 اگست 2015 14:38

فرینکفرٹ۔ 04 اگست (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 اگست۔2015ء) گاڑیاں بنانے والی جرمنی کی کمپنی بی ایم ڈبلیو کو رواں مالی سال کی دوسری سہ ماہی میں منافع میں کا سامنا کرنا پڑا۔

(جاری ہے)

جرمن میڈیا کے مطابق کمپنی کی طرف سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیاہے رواں مالی سال کی دوسری سہ ماہی میں کمپنی کو منافع میں ایک فیصد خسارے کا سامنا کرنا پڑا تاہم اس کے باوجود یہ شرح گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں زیادہ ہے ۔بیان کے مطابق اپریل سے لیکر جون تک کی سہ ماہی میں کمپنی کا کل منافع 1.92ارب ڈالر ریکاڑڈ کیاگیا جبکہ گزشتہ سال یہ شرح 1.77ارب ڈالر تھی۔کمپنی نے آنیوالے دنوں میں منافع میں مزید اضافے کی امید ظاہرکی ہے۔