Live Updates

اسلام آباد : قومی اسمبلی کا اجلاس، پی ٹی آئی اراکین ایوان سے باہر چلے گئے۔

فیصلہ ہونے تک ایوان سے باہر رہیں گے، پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 4 اگست 2015 13:57

اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 04 اگست 2015 ء) : پی ٹی آئی اراکین قومی اسمبلی کے اجلاس سے باہر چلے گئے. پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ آض سب کے چہرے عیاں ہو گئے ہیں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اراکین کو ڈی سیٹ کرنے کے معاملے پر حتمی فیصبہ ہونے تک ایوان میں نہیں جائیں گے.

(جاری ہے)

انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت کو چاہئیے کہ اس معاملے پر مزید مہلت نہ دی جائے، تحریک کو مزید موخر کرنے کی گنجائش نہیں ہے.

انہوں نے بتایا کہ حکومت فیصلہ کر چکی ہے کہ پی ٹی آئی ایوان میں رہے گی. دوسری جانب اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اراکین کے استعفے نہ منظور کرنے کی میری رولنگ حتمی ہے کسی کو اعتراض ہے تو تحریک لے آئے. سردار ایاز صادق نے نماز کے وقفے کے بعد پارلیمانی لیڈروں کو چیمبر میں طلب کر لیا.

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات