حکومت نے سرکاری دفاتر میں نماز کے اوقات میں وقفہ دینے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

منگل 4 اگست 2015 13:42

حکومت نے سرکاری دفاتر میں نماز کے اوقات میں وقفہ دینے کا نوٹیفکیشن ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4اگست2015ء) وزارت داخلہ نے وزارت مذہبی امور کے ساتھ مشاورت کے بعد سرکاری دفاتر میں نماز کا اہتمام کرنے کیلئے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ تمام سرکاری دفاتر میں نماز کے اوقات میں لازمی وقفہ کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

نوٹیفکیشن کے مطابق گرمی کے موسم میں پیر سے جمعرات تک نماز ظہر کیلئے ایک بج کر پندرہ منٹ سے ایک بج کر پینتالیس منٹ کے درمیان وقفہ ہوگا جبکہ سردی کے موسم میں نماز ظہر کیلئے ایک بجے سے لیکر ایک بج کر تیس منٹ کے درمیان وقفہ ہوگا۔ نماز جمعہ کیلئے پورا سال بارہ بج کر پینتالیس منٹ سے لیکر دو بج کر پندرہ منٹ کے درمیان وقفہ ہوگا۔وزارت داخلہ نے تمام سرکاری دفاتر اور وزارتوں کو نماز کے اہتمام کیلئے خطوط بھی لکھ دئیے ہیں۔