الیکشن کمیشن کی افضل خان کو عام انتخابات میں بدانتظامی کا ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے کارروائی کی سفارش

منگل 4 اگست 2015 13:27

الیکشن کمیشن کی افضل خان کو عام انتخابات میں بدانتظامی کا ذمہ دار ٹھہراتے ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04اگست۔2015ء) الیکشن کمیشن نے سابق ایڈیشنل سیکریٹری افضل خان کو عام انتخابات میں بدانتظامی کا ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے کارروائی کی سفارش کر دی ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن ارکان نے چیف الیکشن کمشنر کو سابق ایڈیشنل سیکریٹری افضل خان کے خلاف کارروائی کی سفارش کر دی ہے۔ ارکان نے رائے دی ہے کہ عام انتخابات کے دوران انتظامی اور انتخابات سے متعلق امور افضل خان کی نگرانی میں انجام دیئے گئے۔ انکوائری کمیشن کی رپورٹ میں جن بد انتظامیوں کا ذکر کیا گیا ہے ان کے ذمہ دار افضل خان ہیں ‘ افضل خان نے ریٹائرمنٹ کے بعد سیاسی بیان بازی شروع کر دی جو قواعد کے خلاف ہے۔

متعلقہ عنوان :