الطاف حسین کی بھارت اور نیٹو کو پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی دعوت آئین پاکستان سے کھلی بغاوت ہے ‘غلام دستگیر خان

منگل 4 اگست 2015 13:26

گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04اگست۔2015ء) لیگ (ن) کے سینئر راہنما و سابق وفاقی وزیر غلام دستگیر خان نے کہا ہے کہ الطاف حسین کی بھارت اور نیٹو کو پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی دعوت آئین پاکستان سے کھلی بغاوت ہے ۔

(جاری ہے)

کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ماضی میں ملک کے اندر انتہائی نامساعد سیاسی حالات کے باوجود سیاستدان تختہ دار پر جھول گئے، جلا وطنی کی صعوبتیں برداشت کیں لیکن کبھی بیرونی مداخلت کے لئے آواز نہیں دی۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت فی الفورالطاف حسین کے خلاف ملکی آئین کے مطابق غداری اور بغاوت کا مقدمہ قائم کرے اور الیکٹرانک میڈیا پر انکے خطاب دکھانے پر پابندی عائد کرے، اس حساس معاملے پربروقت کارروائی نہ کی گئی تو حالات قابو سے باہر بھی ہو سکتے ہیں۔