میر ے خطاب میں بھارت سے مدد مانگنے کا الزام ثابت ہوجائے تو اپنی گردن کٹوانے کیلئے بھی تیارہوں ‘ الطاف حسین

منگل 4 اگست 2015 13:25

لندن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04اگست۔2015ء) ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے اپنی حالیہ تقریر کے حوالے سے وضاحتی بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے خطاب میں بھارت سے مدد مانگنے کا الزام ثابت ہوجائے تو وہ اپنی گردن کٹوانے کیلئے بھی تیار ہیں۔

(جاری ہے)

ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے لندن سے جاری بیان میں کہا کہ انہوں نے ہرگز بھارتی فوج یا بھارتی حکومت سے مہاجروں کو بچانے کا مطالبہ نہیں کیایہ جملہ ان سے منسوب کرنیوالے حقائق مسخ کر رہے ہیں الطاف حسین نے کہا کہ میں نے نہیں کہاکہ بھارتی فوج یابھارتی حکومت پاکستان آکر مہاجروں کی مدد کرے مخالفین دنیاکے کسی بھی فورم پر ان کی تقریرکے یہ جملے سنادیں تو وہ گردن کٹوانے کیلئے تیار ہیں۔