نوشکی ‘ ایف سی اور حساس اداروں کی کارروائی ‘ دو شدت پسند ہلاک ‘قبضے سے اسلحہ بر آمد

منگل 4 اگست 2015 13:25

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04اگست۔2015ء) ایف سی اورحساس اداروں نے نوشکی کے علاقے میں کارروائی کی جس کے نتیجے میں 2 شرپسند ہلاک ہوگئے ‘ قبضے سے اسلحہ برآمد کیا گیا۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع نوشکی میں ایف سی اورحساس اداروں کی جانب سے کارروائی کی گئی ‘کارروائی میں شرپسندوں کی جانب سے سیکیورٹی فورسزپرفائرنگ کی گئی ‘ سیکیورٹی فورسزکی جوابی فائرنگ کے تبادلے میں 2 شر پسند ہلاک ہوگئے۔ ہلاک کیے جانے والے شرپسند فورسز اورعام شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے ‘ شرپسندوں کے قبضے سے خودکار ہتھیار اورہینڈ گرنیڈزبھی برآمد کئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :