ایم کیوایم ریاستی اداروں کیخلاف تقایر کے بعد الطاف حسین سے لا تعلقی کا اعلان کرے ‘ حکومت کاواضح پیغام

منگل 4 اگست 2015 13:25

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04اگست۔2015ء) نجی ٹی وی نے اپنی رپورٹ میں کہاہ ہے کہ حکومت نے ایم کیو ایم کو واضح پیغام دے دیا کہ وہ ریاستی اداروں کیخلاف تقاریر کے بعد الطاف حسین سے لاتعلقی کا اعلان کرے ، بصورت دیگر آئینی و قانونی کارروائیوں کیلئے تیار ہو جائے۔ نجی ٹی وی نے ایک روز قبل وزیر اعظم اور آرمی چیف کے درمیان ہونے والی ملاقات کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ متحدہ کے قائد الطاف حسین کی ریاستی اداروں کے خلاف تقاریر کے معاملہ پر سیاسی و عسکری قیادت نے متحدہ قومی موومنٹ کو واضح پیغام دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

متحدہ کو الطاف حسین سے لاتعلقی کا اعلان کرنے کا کہا جائے گا ایسا نہ کرنے پر سخت نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا ۔ ذرائع کے مطابق متحدہ اراکین کو پی پی سی کے ساتھ فوجداری مقدمات کا بھی سامنا کرنا پڑے گا۔ذرائع کے مطابق وزیر اعظم ہاوٴس میں ہونیوالی ملاقات میں ایم کیو ایم کے ارکان کو ڈس کوالیفائی کرنے کیلئے قانونی و آئینی پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا۔متحدہ ارکان کو آرٹیکل 63 جی کے تحت کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا ، یہ آرٹیکل ریاستی اداروں بالخصوص فوج کے خلاف عوام کو اکسانے پر کارروائی کرنے کا اختیار دیتا ہے۔