آر پی اوز کانفر نس میں پنجاب میں دہشت گردوں اور انکے معاونین کے خلاف بھر پور آپر یشن کر نے کا فیصلہ

منگل 4 اگست 2015 13:22

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04اگست۔2015ء) پنجاب میں دہشت گردوں اور انکے معاونین کے خلاف بھر پور آپر یشن کر نے کا فیصلہ ’بنکوں کے باہر سیکورٹی کر نیوالے پر ائیوٹ گارڈزکو بھی3سے 6دنوں کی ٹر ینگ دی جائیگی ‘ تمام عبادت گاہوں کی انتظامیہ کو دیواریں اونچی کر نے اور خار دار تاریں لگانے کی سختی سے ہدایت کر دی گئی جبکہ آئی جی پنجاب نے تمام آرپی اوز کو تر قیوں کے زیر التواء کیس2ماہ میں نمٹانے کی یقین دہانی کروادی۔

منگل کے روز صوبہ بھر کے آرپی او زکی ویڈیو کانفر نس آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا کی صدارت میں منعقد ہوئی جس میں صوبے میں امن وامان کی صورتحال ‘دہشت گردوں کے خلاف کاروائی اور امن وامان یقینی بنانے سمیت دیگر اموار کے حوالے سے مشاورت اور اہم فیصلے کیے گئے آئی جی پنجاب نے تمام آرپی اوز کو پنجاب میں سیاہ شیشوں والی گاڑیوں کے خلاف بھی روزانہ کی بنیادوں پر کاروائی کر نے کی ہدایت کی گئی اور یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ پنجاب میں کالعدم تنظیموں سمیت دہشت گر دی کی کاروائیوں میں ملوث عناصر کیخلاف آپر یشن کے عمل کو مزید تیز کیا جائیگا جبکہ دہشت گردوں کو مختلف ذرائع سے سپورٹ کر نیوالے دہشت گردوں کے معاونین کی بھی فہرستیں بنائی جائیں اور انکے خلاف بھر پور آپریشن کیا جائیگا جس کیلئے انٹیلی جنس اداروں سے بھی مدد لی جائے اس موقعہ پر دہشت گردی کے خطرات کے پیش نظر لاہور سمیت پورے پنجاب میں سیکورٹی کو بھی مزید ہائی الرٹ رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور جہاں ضروری ہو گا وہاں دفعہ 144کا نافذ بھی کیا جائیگا جبکہ آئی پنجاب مشتاق سکھیرانے اپنے خطاب میں کہا کہ صوبے میں کسی بھی صورت دہشت گردوں اور امن دشمنوں کو برداشت نہیں کیا جا ئیگا اور امن وامان کو یقینی بنانے کیلئے تمام وسائل کو استعمال کیا جائیگا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کو سپورٹ کر نیوالے بھی دہشت گرد اور ملک کے دشمن ہیں اس لےئے انکے خلاف بھی ہر سطح پر ایکشن لیا جا ئیگا اور کسی کو بھی قوم ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائیگی ۔

متعلقہ عنوان :